معاشرے میں تبدیلی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے آئے گی،ارم بٹ

معاشرے میں تبدیلی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے آئے گی،ارم بٹ
 معاشرے میں تبدیلی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے آئے گی،ارم بٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ارم بٹ نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ معاشرے میں جو تبدیلی آنی ہے وہ دھرنوں سے نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کام بھی سوچ کر نہیں کیا ۔ارم بٹ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کی فیشن انڈسٹری مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے ہماری ماڈلز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان چند خوش نصیب جس نے بہت مختصر عرصہ میں نام اور شہرت کمائی ہے ۔میں نے کبھی فالتو گفتگو نہیں کی کیونکہ میں بہت کم گو ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس بھی حاصل کرلوں گی ۔ میرے نزدیک کوئی بھی چیز ناممکن نہیں اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ کر چکی ہوں اور تینوں جگہوں پر خدا نے مجھے سرخرو کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ آئندہ آنے والے دو سالوں کے دوران میں اپنی منزل کے نزدیک پہنچ جاؤں گی ۔

مزید : کلچر