عید کے پروگرامزکی ریکارڈنگ فنکاروں کی مصروفیت میں اضافہ

عید کے پروگرامزکی ریکارڈنگ فنکاروں کی مصروفیت میں اضافہ

لاہور( فلم رپورٹر)ماہ رمضان میں گلوکاروں، اداکاروں اوردیگر ہنر مندوں کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے وہ رات گئے تک مختلف نجی ٹی وی چینلز پر عید کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامزکی ریکارڈنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر عید کے خصوصی پروگرامز میں شرکت کرنے کیلئے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیاہے۔ ان پروگرامز کی ریکارڈنگ میں جو فنکار مصروف ہیں ان میں گلوکارہ شاہدہ منی، سائرہ نسیم، انوررفیع ، حمیرا چنہ ،راگنی ، علی ظفر، ابرارالحق، جواد احمد ،سائرہ ارشد، حمیرا ارشد، اداکار افتخارٹھاکر، سہیل احمد، امان اللہ ،ناصر چنیوٹی ، ہنی البیلا، سخاوت ناز، سردار کمال اور دیگربہت سے شامل ہیں۔

مزید : کلچر