عیدالفطر پر کم بجٹ فلموں کی نمائش کی تیاریاں

عیدالفطر پر کم بجٹ فلموں کی نمائش کی تیاریاں

لاہور ( فلم رپورٹر)عیدالفطر پربھاری بجٹ کی فلموں کے ہمراہ کم بجٹ کی فلموں کی نمائش کیلئے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں فلمساز قمردین اورہدایت کار شاہد رانا کی فلم ’’ میراثن‘‘ اوردیگر دو فلموں کے پروڈیوسرز بھی اپنی فلمیں نمائش کیلئے پیش کرنے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ان فلموں کی نمائش پرانے سینماؤں میں متوقع ہے۔

جہاں جدید ٹیکنالوجی نہیں ہے۔

مزید : کلچر