نکول کڈمین 20 جون کو اپنی 50 ویں سالگرہ منائیں گی
لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین 20 جون کو اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گی۔ہالی وڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ نکول کڈمین نے اپنی 50ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اپنی عمرکے ہر حصے کو بہت انجوائے کر رہی ہیں اور وہ زندگی کو حالات کے مطابق اپنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سالگرہ کے دوران میں آسٹریلیا میں اپنی ماں کے پاس جاؤں گی ،ان کے ساتھ وقت گزاروں گی اور گرمیوں میں کام سے چھٹی لے لی ہے اور اس دوران آرام کروں گی۔