نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ناگن‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،شین

نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ناگن‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،شین
 نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ناگن‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،شین

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی سے آن ائیر میرے سوپ’’ناگن‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ۔شین نے کہا کہ بڑ ا ادکار وہ نہیں ہوتا جو زیادہ ڈراموں میں کام کرتا ہے بلکہ میر ے نزدیک بڑا فنکار اس کو کہا جاتا ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ،بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوں نے ٹی وی پر کم کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی پہچانے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے شہرت سے ڈ ر لگتا ہے کیونکہ انسان کو جب شہر ت مل جائے تو اس کو برقرار کھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ میں نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں خدا کی مہربانی شامل ہے میرا پنا کوئی کمال نہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں شین نے کہاکہ میری کوئی ایک پسندیدہ اداکارہ نہیں تمام سینئرز میرے لئے قابل احترام ہیں اورمیں ان سب کو پسند کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کی قائل ہوں۔

مزید : کلچر