زری شریف فلم ’’شام تیرے کئی نام ‘‘میں معمر رانا کے مقابل ہیروئن کاسٹ

زری شریف فلم ’’شام تیرے کئی نام ‘‘میں معمر رانا کے مقابل ہیروئن کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل زری شریف اداکار معمر رانا کے ساتھ فلم ’’شام تیرے کئی نام ‘‘میں ہیروئن کا رول کریں گی۔زری اور معمر رانا کافی عرصے کے بعد اکھٹے کام کر رہے ہیں۔زری نے ڈیڑھ سال کے بعد دوبارہ سے شوبز سرگرمیاں شروع کی ہیں۔زری شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معمر رانا کے ساتھ ان کی یہ تیسری فلم ہے۔انہوں نے خود ہی شوبز سے دوری اختیار کی تھی اس دوران کوئی اچھا پروجیکٹ نہیں تھا۔اس لئے کام کرنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا۔اب دوبارہ سے فلم کر رہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران بیرون ملک فیشن شوز کرتی رہی ہوں۔پانچ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے وہ کرنے سے معذرت کی کیونکہ ان فلموں کا اسکرپٹ اور کاسٹ مجھے پسند نہیں آئی فضول میں۔

وقت اور انرجی ضیاع کرنا نہیں چاہتی تھی۔ زری نے مذید بتایا کہ فلم ’’شام تیرے کئی نام‘‘ کے علاوہ دو اور پروجیکٹ ہیں جن پر کام ہو رہا ہے۔فلم "شام تیرے کئی نام" عیدالضحی پر ریلیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے فلمی پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ فیشن شوز بھی جاری رہیں گے۔اس کے علاوہ این جی اوز بھی چلا رہی ہوں۔زری نے بتایا کہ اس سے پہلے معمر رانا کے ساتھ فلم ’’عشق شہنشاہ‘‘ کی تھی۔معمر رانا کے ساتھ ایک اردو فلم ’’ملتے ہیں دل یہاں‘‘بھی کی ہے۔اس فلم کی ڈائریکٹر میڈم سنگیتا تھیں۔فلم کی تمام شوٹنگ دبئی میں کی گئی۔یہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔

مزید : کلچر