نجی ٹی وی چینل کا عید شو ریکارڈ،فنکاروں کی بھرہور شرکت

نجی ٹی وی چینل کا عید شو ریکارڈ،فنکاروں کی بھرہور شرکت

لاہور (فلم رپورٹر)عید الفطر کے لئے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ ، گلوکارہ حمیرا ارشد ، ملکو ، شاہدہ منی ، شازیہ منظور ، رفاقت علی خان اور ندیم عباس لونے والا نے گلوکاری کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ دیگر فنکاروں میں ،ببرک شاہ ، روینہ خان ، اسلم پھلروان سمیت دیگر شریک تھے ۔ شو میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی شریک ہوئے ۔ شو کی میزبانی کے فرائض نور نے انجام دیئے ۔جبکہ ماڈل و اداکارہ ڈولی ، ببرک شاہ اور روینہ خان نے رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

مزید : کلچر