فنکار روزہ اور نماز تراویح میں مصروف
لاہور (فلم رپورٹر )تھیٹر کے فنکاروں کی اکثریت ان دنوں روزہ اور نماز تراویح کے فرائض ادا کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں اداکار افتخار ٹھاکر ٗ ناصر چنیوٹی ٗ جواد وسیم ٗ گوشی خان ٗ گلفام ٗ عرفان ہاشمی ٗ سہیل احمد ٗ نسیم وکی اور ہنی البیلا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔ ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں یہ متبرک مہینہ نصیب ہوا ہے، ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ روزہ اور نماز کی پابندی کریں۔ خدا سب کو اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی توفیق عطا کرے۔