وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی‘ ٹویٹر پر’’ نواز شریف از مائی پرائڈ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی‘ ٹویٹر پر’’ نواز شریف از مائی پرائڈ‘‘کا ...

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے اپنے کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا تھا جس کے بعد کارکنان اپنے قائد سے حمایت کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا اور بینرز کا سہارا لے رہے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر’’ نواز شریف از مائی پرائڈ ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔حکمران جماعت کے حمایتی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اسی لیے نواز شریف ہمارا فخر ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو جہاں ان کے حمایتی قابل فخراقدام قرار دے رہے ہیں وہیں مخالفین بھی پیچھے نہیں رہے۔مسلم لیگ (ن)کے مخالفین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے قوم کا پیسہ لوٹااور اب وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جہاں ان کا احتساب ہو گا۔

ٹاپ ٹرینڈ

مزید : صفحہ اول