پی ٹی وی لاہور مرکز کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس
لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس جنرل منیجر لاہور سینٹر عبدا لحمید قاضی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں لاہور سینٹر سے پیش کئے جانے والے پروگرامز، ’’شب وجد‘‘ ،عید شوز اور مختلف شعبوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔جنرل منیجر لاہور سینٹر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرامز میں بہتری اور مسائل کے حل میں بھر پور تعان کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کے ویژن کے مطابق پی ٹی وی سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کی اور ایم ڈی پی ٹی وی احمد نواز سکھیرا کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجیئرنگ منیجراحسان چوہدری،پروگرام منیجرچوہدری افتخارورک ،جنرل منیجر مارکیٹنگ انور حسین،ایگزیکٹو فنانس منیجر فہیم احمد،ایگزیکٹو ڈیزائن منیجر اعظم ملک،ہیڈ آف کرنٹ آفئیرشکیل اعوان،سینئرنیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ،ایگزیکٹو منیجر ایڈمن اینڈ پرسنائل امجد حسین ، چیف کیمرہ مین نجیب اللہ خان اور آفیسر تعلقات عامہ محمد کاملین خاں نے شرکت کی اور جنرل منیجر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔