گلوکار ندیم عباس لونے والا کے ری مکس گانے کی ویڈیو مقبول
چ
لاہور (فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا کے ری مکس گانے کی ویڈیو مقبول ہو گئی ۔ ندیم عباس لونے والا نے استاد نصرت فتح علی خاں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی گائی ہوئی قوالی ’’ میں نئی جاناں جوگی دے نال ‘‘کو ری مکس کر کے اس کی ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے۔شائقین موسیقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوکی شاندار پذیرائی کی جا رہی ہے ۔ اے ڈی ایل پروڈکشن کی اس ویڈیو کے ڈی او پی آصف مسعود ہیں جبکہ اس کا میوزک عمیر حسن اور ندیم عباس لونے والا نے مرتب کیا ہے ۔