وزیر اعظم نے استثنیٰ استعمال نہیں کیا

وزیر اعظم نے استثنیٰ استعمال نہیں کیا
 وزیر اعظم نے استثنیٰ استعمال نہیں کیا

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم کو استشنا حاصل ہے لیکن اس کا استعمال نہیں کیا وزیر اعظم کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں پھر بھی پیش ہوئے اگر نہ آتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا جمعرات کے روز جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی ذاتی گاڑیوں میں پیش ہوئے اور وزیر اعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کی اور بغیر پروٹوکول کے عدالتوں کے احترام میں پیش ہوئے وزیر اعظم کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں پھر بھی پیش ہوئے اگر وہ پیش نہ ہوتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا ساتھ دیا اور ان کا احترام کیا۔

مزید : صفحہ اول