جے آئی ٹی اداروں سے لڑائی بند کرے

جے آئی ٹی اداروں سے لڑائی بند کرے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے آج قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی اور انکے اقدام سے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا۔’’جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے ‘‘۔سماء ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، جے آئی ٹی کو اپنی غیر جابنداری ثابت کرنی ہو گی۔’’جے آئی ٹی کو اب کنٹینر سے نیچے اترنا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہیے ، شریف خاندان کو جب بھی احتساب کیلئے بلایا گیا پیش ہوااور آئندہ بھی جب بلایا گیا پیش ہونگے۔جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے۔پچھلے چار سال سے دھرنا سیاست ہو رہی ہے اور ا س کے پیچھے جو ا?لہ کار ہے کبھی وہ امپائر کی انگلی کا ذکر کرتاہے اور کبھی کچھ ، عمران خان نے جے ا?ئی ٹی کو جو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے کیا جے ا?ئی ٹی کو اس کی تردید نہیں کرنی چاہیے

مزید : صفحہ اول