وزیر اعظم نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا

وزیر اعظم نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا
 وزیر اعظم نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حاکم وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہمخالفین وزیراعظم کے اسٹیپ ڈاو?ن کا خیال دل سے نکال دیں اورمقابلے کے لئے الیکشن لڑیں۔ان کا کہنا ہے کہ دیگر لوگ بھی وزیراعظم کے نقش قدم پہ چلیں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کی پیشی سے اداروں نے مضبوطی کی جانب قدم بڑھایا،ایسے اقدامات سیہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، دیگر لوگوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وزیراعظم کے نقش قدم پہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اداروں کامذاق اڑانا بند کریں اور پھبتیاں نہ کسیں بلکہ جب ادارے ان کو بلائیں تو وہ بھی سرنڈر کرکے خود کوپیش کریں۔وزیر اعظم کی پیشی پر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ا?ج بہت بڑا سنگ میل ہے جو پاکستان نے عبور کیا ہے ،ہر شخص کو قا نون کا احترام کرنا چاہیے۔حاکم وقت نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا ہے

مزید :

صفحہ اول -