وزیر اعظم نے تاریخ رقم کردی

وزیر اعظم نے تاریخ رقم کردی
 وزیر اعظم نے تاریخ رقم کردی

  

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم ہا ؤس میں پیشی سے قبل ان کی لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کو ان کے ساتھیوں نے رخصت کیا جس میں وہ خاصے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج جے آئی ٹی میں پیش ہوکرتاریخ رقم کردی ۔ وزیر اعظم کی پیشی مخالفین کے لیے احتساب کی مثال ہے۔مریم نواز کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،پرویز رشید،عرفان صدیقی اور مریم نواز وزیر اعظم کو الوداع کر رہے ہیں ۔

مریم

مزید : صفحہ اول