نوازشریف کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی

نوازشریف کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی
 نوازشریف کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی

  

اسلام آباد(اے این این) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے پر نوازشریف کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے عام شہریوں کی طرح کود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر کہا کہ فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے، وہ شمع کیا بجھے جس روشن خدا کرے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اداروں پر لگائے گئے الزامات کا ایک بھی کاغذی ثبوت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان پیش ہو رہا ہے لیکن اشتہاری خان پیش نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنیوالوں کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں۔ عدالتوں سے اشتہاری ہونے والوں کی جائیدادیں ضبط ہوتی ہیں مگر عمران خان کی کوئی جائیداد ضبط نہیں کی گئی۔ اشتہاری کو گرفتار کرانا عدالتوں کا کام ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول