کلبھوشن کیس ، بھارتی استدعا مسترد عالمی عدالت انصاف نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا

کلبھوشن کیس ، بھارتی استدعا مسترد عالمی عدالت انصاف نے مزید وقت دینے سے ...

دی ہیگ( مانیٹرنگ ڈیسک 228 ایجنسیاں) عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے6ماہ کا وقت دینے کی بھارتی استدعا مسترد کردی ہے.نجی ٹی وی کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف نے نئی دہلی سرکار کی جانب سے مزید مدت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے لئے دعویٰ دائر کرنے کے لئے ٹائم لائن مقرر کردی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو13ستمبر تک دعویٰ دائر کرنے کی مہلت دی ہے جبکہ پاکستان کو جوابی دعویٰ دائر کرنے کے لئے13دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے اس حوالے سے رجسٹرار عالمی عدالت انصاف نے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

کلبھوشن کیس

مزید : صفحہ اول