مسلم لیگ (ن) کا سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اختیار کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں حکومت نے سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اپنانے اور مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، خرم دستگیر ، عابد شیر علی اور آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور ارکان سے مشاورت کی۔

فیصلہ

مزید : صفحہ اول