بیجنگ ، سکو ل کے باہر دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد ہلاک ، 59زخمی

بیجنگ ، سکو ل کے باہر دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد ہلاک ، 59زخمی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی چین میں ایک سکول کے داخلی دروازے پر ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیانگ ژو صوبے کے شہر فین شیان میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر پچاس منٹ پر شوانگ شن کنڈرگارٹن کے داخلی دروازے پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں اور ان کے والدین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں 59 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں شیر خوار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا اور اس بارے میں بھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا جس سے اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ واقعی دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہے۔

مزید : صفحہ اول