کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

لاہور (کامر س رپورٹر)پنجاب اور کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ان علاقوں اور ارد گرد کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی رہی تاہم دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جس کے تحت آئندہ 12گھنٹوں میں ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹو ں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں و آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

بارش / امکان

مزید : صفحہ اول