بارش برسنے سے 8سے 10گھنٹے پہلے پیشگو ئی کر نے والا گد ھا

بارش برسنے سے 8سے 10گھنٹے پہلے پیشگو ئی کر نے والا گد ھا

فیصل آباد(آئی این پی)بارش برسنے سے 8سے 10گھنٹے پہلے پیشگو ئی کر نے والا گد ھا ،تفصیلات کے مطا بق نوا حی گا ؤں چک نمبر114رب کے رہا ئشی زمیندار زین نے گز شتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ گز شتہ 4سال پہلے میں نے منڈی سے گدھا خریدا تھا ہم کئی بار آزما چکے ہیں یہ گد ھا سخت گرمی اور سردی کے موسم میں اپنا رسہ خود ہی منہ سے کا ٹ کر بھا گنا شروع کر دیتا ہے جو 15سے 20منٹ تک قریبی کھیتوں میں بھا گتا رہتا پھر اپنے جگہ پر آکر کان نیچے کر کے کھڑا ہو جا تا ہے تو ہم سمجھ جا تے ہیں کہ بارش ہو نے والی ہے ہمیں اس کی اس خصو صیت کا چند ماہ پہلے پتہ چلا جب اسکی بارش برسا نے والی پیشگو ئیاں 100فیصد سچ ثابت ہو ئیں علاقے کے لوگ اس گدھے کو دیکھنے کے لیے جوق در جو ق آرہے ہیں۔

گدھا

مزید : صفحہ اول