قومی سلامتی کمیٹی کی پاکستان کو قطر سعودی کشیدگی میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز

قومی سلامتی کمیٹی کی پاکستان کو قطر سعودی کشیدگی میں غیر جانبدار رہنے کی ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کی کمیٹی نے حکومت کو قطر سعودی عرب کشیدگی میں مکمل طور پر غیرجانبدار رہنے کی تجویز دے دی، سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں۔سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں خلیجی ممالک میں کشیدہ صورتحال اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے حکومت کو قطر سعودی کشیدگی پر مکمل غیرجانبدار رہنے کی تجویز دی گئی تاہم ضرورت پڑنے پر پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں۔

تجویز

مزید : صفحہ اول