سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی(آن لائن)وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جا ر ی کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ، 27 اور 28 جون کو عام تعطیل ہوگی۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 26 جون سے 28 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تعطیلات اعلان

مزید : صفحہ اول