چین،ننھے بچوں کا گھٹنوں کے بَل چلنے کا منفرد مقابلہ

چین،ننھے بچوں کا گھٹنوں کے بَل چلنے کا منفرد مقابلہ
 چین،ننھے بچوں کا گھٹنوں کے بَل چلنے کا منفرد مقابلہ

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر چنگڈاؤمیں ننھے بچوں کے درمیان گھٹنوں کے بَل دوڑنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔دو سو سے زائد ننھے بچوں نے اس منفردمقابلے میں اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور اس ریس میں تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ریس شروع ہو تے ہی جہاں والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر ان کے پسندیدہ کھلو نے ،موبائل اور چاکلیٹس دکھا کر تیز رفتارسے گھٹنے کے بَل چلنے پر اکساتے نظر آئے، وہیں کچھ خود بھی بچوں کیساتھ بچے بنے، ان کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے۔

مزید : صفحہ اول