مشتری نظامِ شمسی کا سب سے قدیم سیارہ قرار

مشتری نظامِ شمسی کا سب سے قدیم سیارہ قرار
 مشتری نظامِ شمسی کا سب سے قدیم سیارہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتری (جوپیٹر) نظامِ شمسی کا عجیب و غریب 2سیارہ ہے جو نظامِ شمسی میں خود زمین سے بھی پرانا سیارہ ہے اور اس لحاظ سے یہ نظام کا سب سے قدیم سیارہ ہے۔گیس اور گردوغبار سے بنا چوپیٹر زمین سے 20 گنا بڑھا سیارہ ہے اور سورج کی تشکیل کے صرف 10 لاکھ سال بعد ہی پیدا ہوگیا تھا اور یہ نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ بھی ہے۔اس پر جرمن اور امریکی ماہرین نے ماہرِ فلکیات تھامس کروئجر کی نگرانی میں ایک تحقیق کے بعد کہا کہ مشتری نظامِ شمسی کا قدیم ترین سیارہ ہے۔ اس کا ٹھوس اندرونی قلب (کور) شمسی نیبولہ سے بھی پہلے وجود پذیر ہوگیا تھا۔اب سے 4.6 ارب سال قبل ہمارا نظامِ شمسی گیس اور گردوغبار کا دہکتا ہوا بادل سا تھا۔ پہلے گیسیں جمع ہوکر دہکنے لگیں اور درمیان میں سورج بھڑک اٹھا۔ اس کے بعد بچے کچے گھومتے ہوئے مادے سے سیارے وجود میں آئے جب کہ قریبی سیارے گیسی تھے اور اس سے پیچھے والے ٹھوس اجسام پر مشتمل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -