سستے رمضان باز اروں میں انیس روز میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کی خریداری

سستے رمضان باز اروں میں انیس روز میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کی خریداری

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر لگائے جانے والے سستے رمضان بازار چائینہ سکیم، الہی بخش رو ڈ، شادباغ ،بیگم کوٹ،کریم پارک، چونگی دوگیج،غازی آباد اور ہلی گیٹ میں عوام کومقدس مہینے میں اربوں روپے کی سبسڈی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ کوالٹی کی سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ دالیں،چینی،چاول،کھجور،اور دوسری چیزیں فراہم کی جارہی ہے 24مئی سے شروع ہونے والے سستے رمضان بازاروں میں سے لے کر تقریباً 5لاکھ سے زائد لوگوں نے خریداری کی ہے جو اس بات کو واضح ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے تمام سستے رمضان بازاروں کا دورہ کررہے ہیں اور سٹالوں پر پھلوں ،سبزیوں اور دوسرے چیزیں کی کوالٹی کوخود چیک کر تے ہیں اور اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں کے علاوہ کسی اور چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتیہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کی بے لوث خدمت کر نے کیلئے ہر وقت کام کر رہے ہیں ۔ بادامی باغ کے ایڈ منسٹریٹر عثمان منان شیخ نے مختلف رمضان بازاروں کادورہ کیا اور مارکیٹ کے زیر اہتمام لگائے جانے والے بازاروں میں صارف کو مارکیٹ ریٹ پر پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دوسرے چیزیں فراہم کر جارہی ہیں چیزوں کی اعلیٰ کوالٹی کو چیک کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے نمائندے اور سیاسی و اعلیٰ قیادت ان بازاروں کا دورہ کرتی ہے۔

حکومت کے نمائندے سٹالوں پر چیزوں کی کوالٹی چیک کرتے ہیں کسی کو کوئی چیز ریٹ سے زیادہ فروخت کر نے کی اجازت نہ دی جاتی ہے۔۔مارکیٹ کمیٹی کا عملہ صبح شام سٹالوں پر ریٹ چیک کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشور عوام کی بے لوث خدمت ہے جو وہ ہر حال مے جاری رکھی گی ۔اپوزیشن اور دوسر ی جماعتیں ملک میں انتشار کی سیاست کر کے ملک کی معشیت کو کمزور کر رہی ہیں۔مگر مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی اعلی قیادت سے ان دشمن عناصر کو شکست دے کر ملک کو خوشخال بنائے گی اور ملک کی معشیت کو مزید مضبوط کریں گی

مزید : میٹروپولیٹن 4