گرانفروشی پر72دکانداروں کے چالان ،1,23,500روپے کے جرمانے

گرانفروشی پر72دکانداروں کے چالان ،1,23,500روپے کے جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1342مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر72دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,23,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،68افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر74افراد کو گرفتار کروایا گیا۔68 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔