پنجاب پولیس کے سیکرٹ فنڈز میں کروڑوں کا اضافہ ، سعدیہ سہیل کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

پنجاب پولیس کے سیکرٹ فنڈز میں کروڑوں کا اضافہ ، سعدیہ سہیل کی تحریک التواء ...

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب پولیس نے سیکرٹ فنڈز میں کروڑوں کا اضافہ کر دیا جبکہ ایک سال کے دوران 33کروڑ سے ز ائد اضافی خرچ کر دئیے گئے۔سیکرٹ فنڈز کا استعمال جاتی عمرہ ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے پروٹوکول کے لئے بھی ہوا،

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیکرٹ فنڈز حکومت مخالف سرگرمیوں کو رکوانے ، انتہا پسندی کے خاتمے اور اپوزیشن جماعتوں کے اندرونی معاملات جاننے کے لئے بھی خرچ کئے گئے۔پنجاب پولیس کی ترقیاتی سکیموں سے فنڈز نکال کر انہیں سیکرٹ فنڈز میں تبدیل کیا گیا ،سرکاری دستاویز ات کے مطا بق گزشتہ سال سیکرٹ سروسز اخراجات کی مد میں 14کروڑ 88لاکھ مختص کئے گئے اور اب آئندہ مالی سال میں ساڑھے 20کروڑ کے فنڈز رکھ دئیے گئے ہیں۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سیکرٹ فنڈزسے 11کروڑ 18لاکھ اعلیٰ حکومتی شخصیات کے پروٹوکول پر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کوئی ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4