ہنگری کے چڑیا گھر میں ننھے سائبیرین ٹائیگر کی اینٹری

ہنگری کے چڑیا گھر میں ننھے سائبیرین ٹائیگر کی اینٹری

بڈ اپسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری میں نایاب نسل کے ننھے سائبیرین ٹائیگرکی اینٹری سے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھ گئیں۔ہنگری کے شہر ڈیبریسن کے چڑیا گھر میں ان دنوں نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ننھے ٹائیگر کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔چڑیا گھر کے ملازمین اس ننھے مہمان کی خوب آؤبھگت میں مصروف ہیں اور اْس کے ناز نخرے بھی آٹھائے جا رہے ہیں۔سائبیرین نسل کا یہ ٹائیگر 7ہفتے پہلے پیدا ہوا تھا اور اسکا وزن تقریباً 5 کلو ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4