بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کی ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کی ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل لئے ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئے اور سواری کے بھرپور مزے لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں کہ سلمان خان کو سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی سلمان خان کو ممبئی ہی میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنی ’بینگ ہیومن ای سائیکل‘ کے نام سے الیکٹرک سائیکل متعارف کروائی تھی جس کی قیمت 40ہزار سے 57ہزار تک ہے۔سلمان خان کو اپنے دبنگ اسٹائل میں بنا پیڈل گھمائے سائیکل چلاتے دیکھ اْنکے مداح بھی بیحد خوش ہوئیواضح رہے سلمان خان جلد اپنے مداحوں کو بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں نظر آئیں گے جو رواں سال عید پر 23جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4