چینی باشندوں کی ہلاکت پر تحفظات ضرور ، پاکستان سے تعلقات متاتر نہیں ہونگے : بیجنگ

چینی باشندوں کی ہلاکت پر تحفظات ضرور ، پاکستان سے تعلقات متاتر نہیں ہونگے : ...

بیجنگ(آئی این پی)چین کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اپنے دو شہریوں کی ہلاکت پر شدید تحفظات ہیں ، لیکن ایسے واقعات دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات میں دراڑیں ڈال سکتے ہیں نہ ہی چینی سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ پیداہوگی ، حکومت چین زیر گردش اطلاعات سے بھی باخبر ہے کہ دونوں چینی باشندے غیر قانونی طور پر تبلیغ میں مصروف پائے گئے تھے ، چین کی حکو مت پاکستان کیساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ۔ چینی خبررساں ادارہ کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کا اس ضمن میں میڈ یا سے بات چیت کے دوران مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ اصل معاملات کی تہہ تک جانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ چین بذات خود چینی باشندوں کے وہاں جانے پر اور کام کرنے کے بارے میں یقینی معلومات لینے میں اپنی مقامی حکومتوں سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہے اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان کے سفری دستاویزات اور لوازمات پوری طرح قانونی تھے یا نہیں لیکن چینی باشندے ہونے کی حیثیت سے ہمیں ان کی ہلاکت پر گہری تشویش اور تحفظات ضرور ہیں۔

بیجنگ

مزید : علاقائی