پولیس کو خودمختار بنانے کے حوالے سے درخواست سماعت کے لئے منظور

پولیس کو خودمختار بنانے کے حوالے سے درخواست سماعت کے لئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پولیس کو خودمختار،جواب دہ اور غیر سیاسی ادارہ کے طور پر منظم کرنے کے لئے دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔یہ درخواست پاکستان بار کونسل کے رکن سینئر قانون دان محمد راحیل کامران شیخ نے دائر کی ہے جس میں مذکورہ مقاصد کے حصول کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک خود مختار کمشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
منظور

مزید :

علاقائی -