تلور کی نسل میں کمی کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے کمشن تشکیل

تلور کی نسل میں کمی کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے کمشن تشکیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تلور کی نسل میں کمی کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے کمشن تشکیل دے دیا ہے ۔ کمیشن کے سربراہ ماہر قانون ڈاکٹر پرویز حسن ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے تلور کے شکار پر پابندی کے حق اور مخالفت میں دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار شیزار ذکا ایڈووکیٹ کے مطابق تلور کی نسل بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے،دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری نے درخواست میں اس بات کی نفی کہ تلور کی نسل کو کوئی خطرہ ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے تلور کی نسل میں کمی کے حوالے سے کمیشن قائم کر دیا ہے جو ایک ماہ میں میٹنگ کر کے کارروائی کا طریقہ کار طے کرے گا ۔

تلور

مزید : علاقائی