لاہور ایئرپورٹ کی نجکاری کے خلاف حکم امتناعی میں 5جولائی تک توسیع

لاہور ایئرپورٹ کی نجکاری کے خلاف حکم امتناعی میں 5جولائی تک توسیع

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ایئرپورٹ کی نجکاری کے خلاف حکم امتناعی میں پانچ جولائی تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور نجکاری کمیشن کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی ، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ایئرپورٹ کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابھی حکومتی اداروں کی طرف سے جوابات ا?نے باقی ہیں لہذا جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے لاہور ایئرپورٹ کی نجکاری کیخلاف حکم امتناعی میں پانچ جولائی تک توسیع کرتے ہوئے حکومتی وکیل کی استدعا منظور کر لی۔

مزید : علاقائی