خواتین پر اسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے عدالتی فیصلے پر 15دن میں عملدر آمد کا حکم

خواتین پر اسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے عدالتی فیصلے پر 15دن میں عملدر آمد کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹرزکی بھرتیوں میں خواتین کو 15 فیصد کوٹہ دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا اور فیصلہ نظرانداز کرنے پر سیکرٹری پراسکیوشن اور ڈائریکٹر ریگولیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے عنا بتول سمیت دیگر کی خواتین کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود پراسیکیواٹرز کی بھرتیوں کے معاملے خواتین کے 15 فیصد کوٹے پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔سیکرٹری پراسیکیوشن اور سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات کومذاق نہیں بننے دیا جائے گا۔، درخواست گزار خواتین کے وکیل مشتاق موہل نے بتایا کہ عدالت کے روبرو حکومت نے پراسیکیوٹرز بھرتیوں میں خواتین کو 15 فیصد کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرائی اور ہائیکورٹ نے اس یقین دہانی کی بنیاد پر خواتین کو کوٹہ دینے کا فیصلہ دیدیا۔
کوٹہ

مزید :

علاقائی -