ڈیفنس سی میں بداخلاقی کا ملزم گرفتار

ڈیفنس سی میں بداخلاقی کا ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے بد اخلا قی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوڈیوال کی رہائشی سحر نامی لڑکی نے علی فاروق نامی نوجوان کے خلاف بد اخلا قی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کی درخواست کی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم علی فاروق نے چند ہفتے فیس بک پر سحر کو دوست بنایا اوربعد میں ورغلا کر اسے ڈیفنس میں دوست کے گھر بلا کر بدا خلاقی کا نشانہ بنایا۔

مزید : علاقائی