بہادری دکھانے والے ٹریفک وارڈن کو 50 ہزار انعام اور تعریفی اسناد

بہادری دکھانے والے ٹریفک وارڈن کو 50 ہزار انعام اور تعریفی اسناد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور لارڈ میئر لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈن کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد دے دیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے اعجاز احمد بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ جس جرأ ت اور بہادری سے ٹریفک وارڈن جواد ادریس نے خاتون کو کچل کر فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ٹریفک وارڈن کو ایک شہری کی خاطر اپنی جان خطر ے میں ڈالنے پر شاباش دیتا ہوں ۔ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے اس موقع پر کہا کہسٹی ٹریفک پولیس کے بہادر سپاہی کا اقدام پوری فورس کیلئے قابلِ فخر اور قابلِ ستائش ہے۔

مزید :

علاقائی -