یوٹیلٹی سٹورموہلنوال کا ملازم تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق

یوٹیلٹی سٹورموہلنوال کا ملازم تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پولیس ٹریننگ سنٹرچوہنگ کے سامنے تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے یوٹیلٹی سٹورکاملازم جاں بحق ،پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کے مطا بق چو ہنگ کے مقامی یوٹیلٹی سٹورموہلنوال کاملازم20 سالہ احمدحسن ٹرک پرسامان لے کرآرہاتھا ،چوہنگ ٹریننگ سنٹر کے سامنے ٹرک سے کچھ سامان نیچے گرگیاجسے اٹھانے کے لیے وہ نیچے اترا،پیچھے سے آنے والی تیزرفتارگاڑی نے ٹکرماری جس کے نتیجے میں احمدحسن موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ کارروائی سے انکار پرپولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

مزید : علاقائی