ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر :انسٹرکٹر رسی سے گر کر جاں بحق
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں انسٹرکٹر ری ٹریننگ دیتے ہوئے رسی ٹوٹنے سے زمین پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایاگیا ہے کہ انسٹرکٹر محمد عرفان اسلام آباد سے آنے والی ٹیم کو ٹریننگ دے رہے تھے کہ اس دوران رسی ٹوٹنے کی وجہ سے کافی اونچائی سے نیچے زمین پر آگرے جس پر انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ محمد عرفان کا تعلق پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے۔