ٹریفک وارڈنزاور شہریوں میں خصوصی افطاری پیکٹ تقسیم

ٹریفک وارڈنزاور شہریوں میں خصوصی افطاری پیکٹ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمدکی ہدایت پر ایس پی سٹی محمد آصف صدیق نے مال روڈ پر اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک وارڈنزاور شہریوں میں خصوصی افطاری پیکٹ تقسیم کےئے۔ ابتک شہر کے مختلف علاقوں میں1200سے زائد وارڈنزاور شہریوں میں سپیشل افطاری تقسیم پیکٹ تقسیم کےئے جا چکے ہیں ۔
اس موقع پرایس پی سٹی محمد آصف صدیق اوردیگرٹریفک افسران موجودتھے۔ ایس پی سٹی محمد آصف صدیق نے کہا کہ عوام میں ٹریفک آگاہی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے ایسے اقدامات کے بھر پور نتائج سامنے آرہے ہیں اور پولیس عوام دوستی کا رشتہ بھی مضبوط ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز ماہ رمضان میں صبر وتحمل سے اپنے فرائض سرانجام دیں، مزید بہتر ڈیوٹی کرتے ہوئے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ٹریفک وارڈنزکو سڑکوں اور چوکوں میں افطاری مہیا کرنے کا مقصد ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہری بلا تاخیر اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر روزہ افطار کرسکیں ۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

مزید :

علاقائی -