ڈبن پورہ :مزدوری کے دوران نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ڈبن پورہ :مزدوری کے دوران نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سبزہ زار کے علاقے میں زیرتعمیر عمارت میں مزدوری کرتے ہوئے مزدور کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر تے ہو ئے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ڈبن پورہ میں نوجوان کاشف زیرتعمیر عمارت پر مزدوری کر رہا تھا کہ اسی دوران لینٹر ڈالنے والی مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث بری جھلس گیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کا کہناہے واقع کے بعد ٹھیکیدار موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی ابتدائی کارروائی مکمل ہونے پر نوجوان کی نعش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحریری درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی