سابق بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

سابق بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق بیوی کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم کا جرم سنگین نوعیت کا ہے۔ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم محمد یاسر محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر بھجوانے کے علاوہ ملزم نے مدعی مقدمہ کی بہن کو دھمکی آمیز پیغامات بھی بھجوائے۔

مزید : علاقائی