تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او سمیت پولیس افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او سمیت پولیس افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او، انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن اینڈ انویسٹی گیشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ میں اگست 2016ء سے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔قانونی طور پر مقدمہ درج ہونے کے بعد14روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہیں کیا جا رہا۔

مزید : علاقائی