فردوس عاشق کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

فردوس عاشق کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو فیس بک پر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی آئی ڈی کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ سائبر کرائم سرکل نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی درخواست پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور نامعلوم ملزم فیس بک پر احسن زاہد چودھری کے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔ ملزم نے تشخص مجروع کرنے کیلئے ایڈٹ شدہ تصاویراور پوسٹیں شیئر کیں ۔

مزید : علاقائی