پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ،تین ملزمان کو جرمانہ

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ،تین ملزمان کو جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزمان محمد صدیق، محمد اکبر اور غلام رسول کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی ہوئی تھی۔

مزید : علاقائی