شہادت یوم علیؓ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، خصوصی انتظامات
لاہور(کرا ئم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے یوم علیؓ کاجامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ٹریفک پلان کے مطابق یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 1ایس پی ،4ڈی ایس پیز، 42انسپکٹرز،111لیڈی ٹریفک وارڈنز اور 1ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سر انجام دیں گے۔شہریوں کی آسانی کیلئے خصوصی ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔جس کے مطابق مرکزی روٹ سے 19مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ ا جائے گا جس کے لئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔ مرکزی روٹ کے ڈائیورشنز پوائنٹس اکبری گیٹ ، باغ علی، چونا منڈی ،شاہ عالم مارکیٹ چوک، پیر مکی، موری گیٹ ،پنج پیر، ضلع کچہری، PMGچوک، MAOکالج، لیڈی ویلنگڈن اور سگیاں ہوں گے۔