جعلی کریڈٹ کارڈز کامقدمہ ، 5ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

جعلی کریڈٹ کارڈز کامقدمہ ، 5ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی کریڈٹ کارڈز کی تیاری اور ان کا استعمال کرنے کے مقدمہ میں ملوث 5ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی استدعا مستردکر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزموں نوید، افضل، فیصل، زبیر، خالد مرسلین کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شادباغ کے علاقہ میں جعلی کریڈ ٹ کارڈ بنا کر شہر کی مختلف مارکیٹوں میں چلانے کامنصوبہ بنا رہے تھے اور ملزموں کے قبضہ سے جعلی کریڈٹ کارڈز بھی برآمد کئے جا چکے ہیں اور ملزموں کے قبضہ سے تیس پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے۔ملزم پاسپورٹ کے ذریعے جعلی کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے تھے اور ملزموں کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے لہٰذاملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے او ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کے مقدمہ میں نامزد ہونے اور ٹھوس شواہد موجود ہونے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 

مزید : علاقائی