مصالحتی عدالت نے کئی ماہ سے ناراض میاں بیوی میں صلح کروا دی

مصالحتی عدالت نے کئی ماہ سے ناراض میاں بیوی میں صلح کروا دی

لاہور(نامہ نگار)مصالحتی عدالت نے کئی ماہ سے میاں بیوی کے جھگڑے کو2 روز میں طے کرکے دونوں میں مصالحت کرادی، سول عدالت نے بند روڈ کی عظمیٰ اور سیالکوٹ کے مزمل حسین کا کیس مصالحت کے لئے بھجوایا۔ سول کورٹ میں بند روڈ کی عظمی نے5 ماہ قبل خاوند سے خرچا دلوانے کے لیے دعوے دائر کیا تھا۔ مصالحتی مرکز کے جج تجمل شہزاد نے دونوں میاں بیوی کو سوچنے کا موقع دیا ،جس کے بعد شوہر مزمل حسین نے بیوی عظمی سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ہرماہ خرچا دے گا۔ اس کو سیالکوٹ اپنے ساتھ رکھے گا اور اس پر کبھی تشدد نہیں کرے گا۔

مزید : علاقائی