ڈیوٹی افسران اور پٹرولنگ افسران کو باقاعدہ تربیت دینے کا اعلان

ڈیوٹی افسران اور پٹرولنگ افسران کو باقاعدہ تربیت دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمدنے ڈیوٹی افسران اور پٹرولنگ افسران کو باقاعدہ تربیت دینے کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر کہا کہ شہید کیپٹن (ر) سید احمد مبین کے مشن پر چلنے والے ہر ٹریفک وارڈن پر یہ واجب ہے کہ وہ سڑک پر ہر شہری کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسپیرئیر کالج کلمہ چوک پر لاہور کے تمام سیکٹر انچارجز کے لئے رکھے گئے خصوصی لیکچر کے موقع پر خطاب میں کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اخلاق حسین شمسی ، ایس پی صدر ٹریفک سردار آصف، ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاؤن عارف بٹ اورتمام سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -