رائیونڈ روڈ پر دوموٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

رائیونڈ روڈ پر دوموٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے)سندر رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار د و افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ،بتایاگیا ہے گزشتہ روز تبلیغی اجتماع کے قریب دو فیکٹری مزدور چھٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔
کہ اس دوران تیز رفتار بس نے باقابو ہوکر انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں صفی الدین اور اس کا دوست نعمان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -